حیدرآباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 128 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 13 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 990 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک کورونا کے باعث 311 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا کےفعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 358 تک پہنچ گئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.