مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں، انتظار ہے کہ عمران خان جہانگیر ترین کو این آر او کب دیں گے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ نون احسن اقبال نے کہا کہ حکو مت کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کا انتظام کرنے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس عیاشی کے لیے پیسے ہیں، ویکسین کے لیے نہیں۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کیلئے بھی فوج کی ضرورت ہے تو سول ادارے کس لیے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمیں اشتہار دینا پڑے گا کہ حکومت کدھر ہے؟ حکومت نے سول مشینری کو مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمے بنانے پر لگایا ہے۔
نون لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک پر زور طریقے سے آگے بڑھے گی، کورونا وائرس کے باعث سیاسی سرگرمیوں کو محدود کیا ہے۔
Comments are closed.