ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

لاہور، کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 5 سیلون سیل

لاہور میں کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئی ہیں۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گلبرگ لاہور سمیت 5 سیلون سیل کردیے گئے جبکہ کامونکی میں 2 فوڈ پوائنٹس اور تین بڑے ہوٹلوں کو جرمانے ہوئے۔

ادھر پشاور کی یونیورسٹی روڈ پر 16 اور صدر میں 12 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ مردان میں 3 پلازہ سیل کردیے گئے۔

واضح رہے کہ کورونا کیسز میں اضافے پر لاہور کے 15 علاقوں میں لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔ لاک ڈاؤن 7 مئی تک نافذ رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.