جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

خوشخبری: پاکستان میں کورونا ویکسین آج پہنچے گی  

انتظار کی گھڑیاں ختم کورونا وائرس کی پہلی کھیپ برادر ملک چین سے آج پاکستان پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق جان لیوا کورونا وائرس کی پہلی کھیپ بیجنگ سے آج پاکستان پہنچے گی، خصوصی طیارے کے ذریعے ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لائی جائیں گی جس کے بعد پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 49 فیصد پاکستانیوں کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار

خیال رہے کہ گزشتہ دو روز قبل وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کا چین کے ساتھ چلنے والا ٹرائل مکمل ہوگیا ہے اور ٹرائل کے نتائج چند روز میں آجائیں گے۔

قبل ازیں پاکستان نے کورونا کی روسی ویکسین کے استعمال کی بھی منظوری دیدی، روسی ویکسین کے استعمال کی اجازت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے دی گئی جو نجی فارما سیوٹیکل کمپنی کو دی گئی۔

اجازت کے بعد روسی ویکسین 2 ہفتوں تک پاکستان پہنچنے کی توقع ہے، حکام کے مطابق روسی ویکسین کورونا وبا کے خلاف 92 فیصد مؤثر ہے جس کی پہلی کھیپ رواں مہینے کے آخر میں پاکستان پہنچے گی، پہلی کھیپ 50 ہزار خوراکوں پر مشتمل ہوگی۔

حکام کے مطابق روسی ویکسین کو منفی 18 ڈگری پر اسٹور کرنا لازمی ہے جبکہ خدشہ ہے کہ روسی ویکسین بھارت کے مقابلے پاکستان میں دگنی قیمت پر مہیا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 31 ہوگئی اور 11,560 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 32  ہزار726  ہوگئی.

The post خوشخبری: پاکستان میں کورونا ویکسین آج پہنچے گی   appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.