بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کہیں بارش سے موسم خوش گوار، کہیں ہلکی گرمی

ملک میں کہیں بارش نے موسم کو کافی بہتر اور خوش گوار کر دیا ہے تو کہیں ہلکی گرمی کا راج ہے۔

پنجاب کے کچھ شہروں میں بادل برسے تو موسم خوش گوار ہو گیا، ادھر آزاد کشمیر میں بھی کچھ مقامات پر رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ملک میں کہیں گرمی ہے تو کہیں بارش سے موسم کافی بہتر ہے جبکہ کہیں برف باری بھی جاری ہے۔

پنجاب میں شکر گڑھ شہر اور گرد و نواح میں بوندا باندی ہوئی تو موسم خوش گوار ہو گیا۔

گجرات شہر میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش جاری ہے۔

ادھر نکیال آزاد کشمیر میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

صوبہ خیبر پختون خوا کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.