شام میں ایرانی قونصلیٹ پر اسرائیلی فضائی حملے میں سینیئر کمانڈر سمیت پانچ افراد ہلاک: ایران جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے، ایران
دمشق میں ایران کے سفیر حسین اکبری نے اس حملے کے بعد خبر رساں اداروں کو بتایا ’گولان سے اسرائیلی F-35 لڑاکا طیاروں نے قونصل خانے کی عمارت کو چھ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’میں خود سفارت خانے میں تھا اور دیکھا کہ سفارت خانے کی عمارت اور اس کی کھڑکیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔‘شام میں ایران کے سفیر کے مطابق، ’اس حملے میں کم از کم پانچ لوگ مارے گئے، اور ہم صحیح تعداد اور ان کے ناموں کا اعلان بعد میں کریں گے۔‘انھوں نے کہا کہ یہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل ’کسی بین الاقوامی قانون کو تسلیم نہیں کرتا اور جو چاہتا ہے اسے حاصل کرنے کے لیے کوئی بھی غیر انسانی کام کرتا ہے۔‘ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق، شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت میں اس حملے کی مذمت کی۔یہ 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں شام پر اسرائیل کا دوسرا فضائی حملہ ہے۔گذشتہ جمعے کو اسرائیل نے شام کے شہر حلب کو گذشتہ چند ماہ کے دوران ہونے والے مہلک ترین حملے میں نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔اسرائیل نے گذشتہ چند سالوں میں شام میں ایران سے منسلک اہداف پر سینکڑوں حملے کیے ہیں، لیکن شاذ و نادر ہی ان حملوں کی تصدیق یا تردید کرتا ہے۔
- شام کے سیاسی ایوانوں میں جگہ بنانے والا اسرائیلی جاسوس12 ستمبر 2019
- گولان کی پہاڑیاں اسرائیل کے لیے کیوں اہم؟22 مار چ 2019
- وہ جنگ جس نے مشرقِ وسطیٰ کو بدل کر رکھ دیا6 جون 2021
،تصویر کا ذریعہSNN.IR
محمد رضا زاہدی کون ہیں؟
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رضا زاہدی نے 40 سال قبل 20 سال کی عمر میں پاسداران انقلاب میں شمولیت اختیار کی۔ایران عراق جنگ کے دوران، وہ پاسداران انقلاب کے درمیانے درجے کے کمانڈروں میں سے ایک تھے اور 1362 بعد میں وہ 44ویں قمر بنی ہاشم بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔عراق کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے بعد محمد رضا زاہدی ترقی کے مراحل سے گزرے اور 2004 میں پاسداران انقلاب کی زمینی افواج کے کمانڈر بن گئے۔بریگیڈیئر جنرل زاہدی، جو تھر اللہ کیمپ کے کمانڈر اور آپریشن کے لیے پاسداران انقلاب کے نائب تھے، انھوں نے 2007 میں قدس فورس میں شمولیت اختیار کی، جو آئی آر جی سی کی بیرون ملک فوجی سرگرمیوں کی ذمہ دار ہے۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق بریگیڈیئر جنرل زاہدی 2016 تک قدس فورس میں شامی اور لبنانی کور کے کمانڈر تھے۔
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.