بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میں اور میرا گروپ صرف وزیراعظم سے ملاقات کرے گا، جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ میں اور میرے گروپ کے ارکان اسمبلی صرف وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین میں رابطہ کا طریقہ کار طے کرے گی، کمیٹی کی رپورٹ پر وزیراعظم ملاقات کا فیصلہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان  کی جانب سے سیاسی کمیٹی کو جہانگیر ترین سے ملنے کے ٹاسک کے معاملے پر جہانگیر ترین نے سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے معذرت کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین کی ملاقات کا اسی ہفتے کا امکان ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ کسی کمیٹی سے ہماری ملاقات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا موقف وزیراعظم کے سامنے ہی رکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.