بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان میں کورونا وائرس نے مزید دو افراد کی جان لے لی

بلوچستان میں 48 گھنٹوں کے دوران کورونا نے دو افراد کی جان لے لی، صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 195تک پہنچ گئی، اس دوران صوبے کے تین اضلاع سے 11 نئے مریض سامنے آئے جبکہ کورونا میں مبتلا 58 مریض صحتیاب ہوگئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو صوبے میں 574 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے تین اضلاع سے 11 نئے کیسز سامنے آئے۔

ان میں چھ کیسز کوئٹہ، چار چاغی اور ایک کیس ڈیرہ بگٹی سے رپورٹ ہوا، صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 1.9 فیصد رہی۔ صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 809 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے 4 مریضوں کو ہائی آکیسجن فلو پر رکھا گیا ہے تاہم کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 58 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 421 ہوگئی، جبکہ صوبے میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد 195رہ گئی ہے۔

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور کورونا مریض انتقال کرگیا جس کے بعد کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد195 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 463 ٹیسٹ کئے گئے، اس دوران کورونا کے 6 مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں آج کورونا کی شرح 1.3 فیصد رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.