بلوچستان میں آج سے یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو تمام مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 8 فیصد جبکہ کوئٹہ میں 8 اعشاریہ 6 فیصد ہو گئی۔
24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 82 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
علاوہ ازیں کوئٹہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث مزید 2 اسکول بند کر دیئے گئے، جس کے بعد شہر میں 2 روز کے دوران بند کیے گئے اسکولوں کی تعداد 6 ہو گئی۔
ادھر خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں بازار شام 6 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا، اطلاق میڈیکل اسٹورز، تندور، پیٹرول پمپ اور ہوٹلوں سے کھانا لے جانے پر نہیں ہوگا۔
خیبر پختونخوا میں ہفتے اور اتوار کو مارکیٹیں بند اور معاشی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
Comments are closed.