اسلام آباد: 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں انتخابی سامان عمل شروع ہو گیا ہے۔
ملتان میں قومی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 12 حلقوں کے پریزائیڈنگ افسران کو سامان کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے، پولنگ سامان فراہم کرنے کے لیے تین سینٹرز بنائے گئے ہیں، تمام پریذائیڈنگ افسران کو ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر سے پولنگ مٹیریل جس میں بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سیکیورٹی میں پولنگ اسٹیشنز پر بھجوایا جارہا ہے۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز پر پریذائیڈنگ افسران کو عمل درآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں
الیکشن کمیشن سندھ کی جانب سے بھی انتخابی سامان کی پولنگ اسٹیشن تک ترسیل کا کام جاری ہے۔ پشاورالیکشن کمیشن سے 3 مختلف مقامات پر الیکشن سامان کی ترسیل کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ ملتان میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس سے الیکشن کا سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.