نہ ٹکٹ، نہ پاسپورٹ، نہ ویزا روسی شخص امریکہ پہنچ گیا، ’مجھے نہیں پتا میں پرواز پر کیسے سوار ہوا‘،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا کیپشنسرگئے اوچیگاوا کا کہنا تھا کہ انھیں یاد نہیں کہ وہ اس پرواز پر کیسے سوار ہوئے

  • مصنف, نادین یوسف
  • عہدہ, بی بی سی نیوز
  • 2 گھنٹے قبل

نومبر میں جب سرگئے اوچیگاوا امریکہ کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پر پہنچے تو ان کے پاس نہ تو امریکہ کا ویزا تھا، نہ ہی پاسپورٹ اور نہ ہی جہاز کا ٹکٹ۔جمعے کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے انھیں چوری چھپے جہاز پر بیٹھ کر ملک میں گھسنے کے جرم کا مرتکب پایا ہے۔4 نومبر کو امریکی حکام نے سرگی کو لاس اینجلس ایئر پورٹ سے اس وقت گرفتار کیا جب انھیں سرگئے کے پاس ٹکٹ اور ویزا ہونے کا کوئی ثبوت نھیں ملا۔ سرگئے کو پانچ سال قید تک کی سزا دیے جانے کا امکان ہے۔ ،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنامریکی حکام نے سرگئے کو لاس اینجلس ایئر پورٹ سے اس وقت حراست میں لیا جب انھیں سرگی کے پاس ٹکٹ اور ویزا ہونے کا کوئی ثبوت نھیں ملا

بنا پاسپورٹ اور ٹکٹ کے سرگی امریکہ کیسے پہنچے؟

پراسیکیوٹر کے مطابق، سرگی ڈنمارک کے کوپن ہیگن ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے پیچھے پیچھے چلتے ہوئے سکیورٹی سے گزرنے میں کامیاب ہو گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے دن سرگئے بنا کسی کی نظروں میں آئے اسکینڈینیوین ایئرلائنز کی لاس اینجلس جانے والی پرواز میں بیٹھنے میں کامیاب ہوگئے۔ سرگئے کی فرد جرم کی دستاویزات کے مطابق، دورانِ پرواز جہاز کے عملے کا دھیان ان پر اس وقت گیا جب وہ بار بار اپنی نشست تبدیل کر رہے تھے۔دورانِ پرواز، سرگئے نے دو مرتبہ کھانا مانگا اور جہاز کے عملے کی چاکلیٹ بھی کھانے کی کوشش کی۔ایک فلائیٹ اٹینڈنٹ کا کہنا تھا کہ سرگی دوسرے مسافروں سے بات چیت کرنے کی کوشش کر رہا تھا مگر کسی نے اس کو جواب نہیں دیا۔جب 4 نومبر کو سرگئے لاس اینجلس ایئرپورٹ پر اترے تو انھیں امریکی بارڈر حکام نے تفتیش کے لیے روک لیا۔ حکام کو اسکینڈینیوین ایئرلائنز یا کسی دوسری ایئرلائن سے سرگئے کے آنے کے متعلق شواہد نہیں ملے۔ تلاشی لینے پر، سرگئے کے بیگ سے ان کے روسی اور اسرائیلی شناختی کارڈ برآمد ہوئے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے امریکہ کے سفر کے بارے میں ’جھوٹی اور گمراہ کن معلومات‘ فراہم کیں۔ ابتدائی طور پر انھوں نے حکام کو بتایا کہ وہ اپنا پاسپورٹ جہاز میں بھول گئے ہیں۔سرگئے نے حکام کو بتایا کہ شاید ان کے پاس ’ہوائی جہاز کا ٹکٹ ہے۔۔۔ لیکن ان کو یقین نہیں۔‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں یاد نہیں ہے کہ وہ اس پرواز پر کیسے پہنچے۔ سرگئے کا دعوٰی تھا کہ وہ تین دن سے نہیں سوئے تھے۔پکڑے جانے کے بعد سے وہ حراست میں ہیں اور ان کو پانچ سال قید تک کی سزا دیے جانے کا امکان ہے۔ سزا کا باقاعدہ اعلان 5 فروری کو کیا جائے گا۔
BBCUrdu.com بشکریہ

body a {display:none;}