امریکی ایئرلائن کو بوئنگ طیارے کے معائنے کے دوران ہارڈویئر ڈھیلے ملے۔ ہارڈویئر میں لگے بولٹس کو مزید ٹائٹ کرنے کی ضرورت تھی۔
یونائیٹڈ ایئرلائن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دروازے کے پلگس میں انسٹالیشن مسائل کا تدارک کیا جائے گا۔
جمعہ کو الاسکا ایئرلائنز کے بوئنگ طیارے کو دوران پرواز پیش آنے والے حادثے کے بعد یونائیٹڈ ایئرلائن نے اپنے بوئنگ طیارے کا معائنہ کیا تھا۔
الاسکا ایئرلائنز کے بوئنگ طیارے کی 16 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتے ہوئے کھڑکی کے ساتھ پوری دیوار ٹوٹ کر نیچے گر گئی تھی، تاہم طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کر لی تھی۔
حادثے کے بعد امریکی ایئرلائن ریگولیٹر نے بیشتر Boeing 737 MAX 9 طیاروں کو گراؤنڈ کرنے اور طیاروں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔
Comments are closed.