انگلینڈ میں درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے، البتہ بیشتر مقامات پر کل برفباری کا امکان ہے۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق گریٹر لندن کے علاوہ سرے، کینٹ، ایسٹ اور ویسٹ سسیکس میں برفباری کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں بھی کل دن اور شام میں ہلکی برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔
نارتھ ویسٹ انگلینڈ، ویسٹ، ایسٹ مڈلینڈز اور ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ میں موسم شدید سرد ہونے کی وارننگ جاری کی ہے۔ سسیکس کے شمال میں شدید برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کے باعث مسافروں کو منزل پر پہنچنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پیدل اور سائیکل پر سفر کرنے والے بھی مرکزی شاہراہیں استعمال کریں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم رشی سونک آج سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
Comments are closed.