گیس غائب ہے لیکن بھاری بل حاضر ہو رہے ہیں، عوام شدید سردی میں حیران و پریشان ہوگئے۔
گزشتہ مہینوں اور سال کی نسبت گیس بلوں میں سو یا دو سو کا نہیں بلکہ بڑا فرق آگیا ہے۔
نومبر میں قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کے بعد غیر معمولی بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل آئیں۔
بجلی کے بلوں اور مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ رکھی تھی اب انہیں گیس کے اضافی بلوں نے نئے امتحان میں ڈال دیا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں گیزر تو چلتے نہیں ہیں کیا اب گیس پر 3 وقت کا کھانا بھی نہ بنائیں؟
عوام نے یہ بھی کہا کہ ایل پی جی سلینڈر اور مہنگی لکڑیوں کے استعمال سے ماہانہ بجٹ آؤٹ ہوجاتا ہے۔
Comments are closed.