سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے استعفے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا بیان سامنے آگیا۔
ترجمان ای سی پی کے مطابق ان کا ادارہ مکمل طور پر فعال ہے، استعفے سے کام میں کوئی رخنہ نہیں پڑا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے دونوں اسپیشل سیکریٹریز احسن طریقے سے کام کر رہے ہیں۔
ترجمان ای سی پی نے یہ بھی کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب تھی وہ اس وقت میڈیکل ریسٹ پر ہیں۔
الیکشن کمیشن ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر صحت نے اجازت دی تو سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید جلد اپنے فرائض دوبارہ انجام دیں گے۔
اس سے پہلے خبر سامنے آئی تھی کہ عمرحمید نے طبیعت خرابی کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
Comments are closed.