پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے دی اکانومسٹ مضمون کی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دی اکانومسٹ کے مضمون کی ذمے داری لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ’دی اکانومسٹ‘ میں مضمون شائع کروانے کا کوئی طے شدہ طریقہ نہیں ہے۔
دوسری طرف جیل حکام نے مضمون سے متعلق اڈیالہ جیل میں تحقیقات کی ہیں، جس میں کہا گیا کہ دی اکانومسٹ کا شائع مضمون تحریری شکل میں جیل سے باہر نہیں گیا۔
جیل حکام نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مضمون تحریری شکل میں جیل سے باہر جاتا تو بڑی کارروائی ہوچکی ہوتی۔
Comments are closed.