جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فیصل آباد انتظامیہ کو پولنگ کیلئے سیکیورٹی نفری کی کمی کاسامنا

فیصل آباد میں عام آئندہ انتخابات کے دوران انتظامیہ کو پولنگ ڈے پر سیکیورٹی کے لیے نفری کی کمی کا سامنا ہے۔

پولیس حکام نے سیکیورٹی پلان کے لیے مطلوبہ نفری کی کمی کے بارے میں ڈویژنل انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔

پولیس حکّام کے مطابق فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 29 ہزار 313 سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے۔

پولیس حکّام نے بتایا کہ ڈویژن کے 18حلقوں کے 6 ہزار 871 پولنگ اسٹیشن کے لیے 38 ہزار 565 سیکیورٹی اہلکار درکار ہیں۔

پولیس حکّام کے مطابق فیصل آباد ضلع میں 15 ہزار 520، جھنگ میں 6 ہزار 227، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4 ہزار 916 جبکہ چنیوٹ میں 2 ہزار 650 سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.