جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حالات کی سنگینی کا ادراک کیا جائے، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حالات کی سنگینی کا ادراک کیا جائے، الیکشن التوا کی سینیٹ قرار داد ہمارے مؤقف کی تائید ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ماحول کی بہتری کےلیے اگر انتخابات ملتوی ہوجائیں تو آسمان نہیں گر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کا ماحول نہیں ہے ہم جلسوں میں نہیں جا سکتے، ہمارے جلسوں میں شرکت پر لوگوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ حالات کی سنگینی کا ادراک کیا جائے، ماحول کو اس قابل بنایا جائے کہ ہم ووٹر کے پاس جا سکیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان کے دورے میں ہوسکتا ہے کوئی حالات کی بہتری پیدا ہوجائے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کا ماحول نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ اگر ہر صورت انتخابات مسلط کیے جاتے ہیں تو ہم الیکشن میں حصہ لیں گے، ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں۔

جے یو آئی سربراہ کا مکمل انٹرویو جیو نیوز پر پروگرام جرگہ میں آج رات 10 بج کر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.