پاکستان آرٹس کونسل میں سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا کے تحت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
نگراں وزیرِ اطلاعات سندھ احمد شاہ نے کانفرنس سے خطاب کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم یہاں انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے جمع ہوئے ہیں، سندھی ادیب بھی معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
نگراں وزیرِ اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ کانفرنس میں کئی اہم موضوعات پر گفتگو کی جائے گی۔
احمد شاہ نے یہ بھی کہا کہ نوجوان ملک کو آگے لے جانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں، سندھی نوجوان بھی بہت متحرک دکھائی دے رہے ہیں۔
Comments are closed.