گوجرانوالہ میں والد کے فرنیچر شوروم سے شادی شدہ بیٹی کی جلی ہوئی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق بجلی کے تار سے خاتون کا گلا گھونٹا گیا اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی جبکہ مقتولہ کا شوہر فرار ہے۔
مقتولہ مریم نے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد ساجد سے دوسری شادی کی تھی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ساجد اپنے گھر والوں اور بیوی سے معمولی باتوں پر اکثر جھگڑتا رہتا تھا، 6 ماہ قبل مریم کے والدین بیٹی اور داماد کو اپنے گاؤں لے آئے تھے، ساجد مریم کے ساتھ فرنیچر شوروم سے ملحقہ کمرے میں رہائش پزیر تھا۔
مقتولہ کے والد نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ صبح سویرے داماد نے نماز کے لیے اٹھایا، مسجد سے واپس آیا تو بیٹی کی لاش ملی۔
ڈی ایس پی کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق شوہر نے گلا دبا کر بیوی کو قتل کیا۔
Comments are closed.