جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایف بی آر کی تنظیم نو حکومت کے ایجنڈے پر ہے، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تنظیم نو سے متعلق اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ایف بی آر کی تنظیم نو حکومت کے ایجنڈے پر ہے، بین الاقوامی پریکٹسز کے مطابق ایف بی آر کے فرائض کو بہتر کرنے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ایف بی آر کے پالیسی بورڈ کو مضبوط کرنے کی سفارشات تیار کی گئی ہیں، ادارے میں شفافیت، گورننس اور خودمختاری کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ایف بی آر میں انتظامی احتساب کےلیے خصوصی یونٹ قائم کیا جا رہا ہے، ٹیکسوں کے نظام میں یکسانیت کےلیے ٹیکس پالیسی یونٹ بنایا جا رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایف بی آر کے سینئر افسران، ماہرین سے کئی ماہ کی مشاورت کے بعد تجاویز تیار کی گئیں۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ٹیکسوں کا بوجھ تمام شعبوں پر برابر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایف بی آر ملازمین کی تعداد کم کرنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔

اعلامیے کے مطابق ان لینڈ ریونیو یا کسٹمز میں بیرونی اداروں یا وزارتوں کی مداخلت کی بھی کوئی تجویز نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.