جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایپلیٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کےخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

ایپلیٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کےخلاف درخواستوں کی سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے درخواستوں کی سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا، لارجر بینچ جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے۔

ایپلیٹ ٹریبونل نے اپیل پر ریٹرننگ آفیسر کو کل پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں،  جبکہ 5 رکنی لارجر بینچ میں جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس جواد حسن بھی شامل ہیں۔

ایپلیٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں صرف لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر دائر کی جائیں گی، 5 رکنی لارجر بینچ 9 جنوری سے درخواستوں پر سماعت کا آغاز کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.