جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی پی کی سندھ میں پارٹی ٹکٹس کی تقسیم، سیاسی گھرانوں کو اہمیت حاصل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے سندھ میں الیکشن 2024 کے لیے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم میں ایک بار پھر سیاسی گھرانوں کو اہمیت حاصل رہی۔ پانچ گھروں سے اگر باپ بیٹے کو پارٹی ٹکٹ ملا تو وہیں پانچ بھائی بھی الیکشن کے لیے پارٹی کے نامزد امیدوار کے طور پر سامنے آئے۔ یہی نہیں بہنیں، ہم زلف، کزنز اور داماد بھی پیپلز پارٹی کی ممکنہ کامیاب نشستوں کے لیے امیدوار ہیں۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے پارٹی ٹکٹس ملنے والے خوش نصیبوں کو دیکھیں تو کئی دلچسپ معلومات سامنے آئی ہیں۔ کچھ ہی رشتے ہوں گے جو اس فہرست میں نہ ملیں۔ 

پنجاب سے جڑے ضلع گھوٹکی میں سردار علی گوہر مہر این اے 199 سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں تو بھائی علی نواز مہر اور چچازاد محمد بخش مہر صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار ہیں۔

ہم نفرت، تقسیم اور گالی گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ ہم اپنے منشور پر الیکشن لڑیں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی

اس کے ساتھ سکھر تو وہاں سید خورشید شاہ قومی کے اسمبلی کے حلقہ این اے 201 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں، وہیں بیٹا سید فرخ شاہ اور داماد اویس شاہ بھی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پارٹی ٹکٹ کے حصول میں کامیاب رہے۔

شکارپور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 سے شہریار خان مہر جبکہ ان کے بھائی عارف خان مہر صوبائی اسمبلی کی نشست پر پی پی امیدوار ہیں۔

ضلع قمبر شہداد کوٹ میں تو قومی اور صوبائی اسمبلی کی بیشتر نشستیں دو خاندانوں یعنی مگسی اور چانڈیو کو دی گئی ہیں۔

عامر مگسی این اے 197 پر قومی اسمبلی، ان کے بھائی نادر مگسی صوبائی اسمبلی جبکہ سردار خان چانڈیو اپنے بھائی برہان خان چانڈیو کے ہمراہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

اسی طرح آصف علی زرداری نوابشاہ کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 207، ان کا بیٹا بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 196 جبکہ آصف زرداری کی بہن عذار پیچوہو نوابشاہ، فریال تالپور لاڑکانہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر امیدوار ہیں۔ فریال تالپور کے شوہر میر منور تالپور میرپور خاص میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 212 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے عام انتخابات 2024ء سے قبل سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔

اسی طرح ضلع مٹیاری میں مخدوم جمیل الزمان قومی اسمبلی جبکہ بیٹا مخدوم محبوب الزماں اور بھتیجا مخدوم فخر زمان صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز ہیں۔

خیرپور میں قائم علی شاہ صوبائی جبکہ ان کی بیٹی نفیسہ شاہ اور بھانجا جاوید علی شاہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کا ٹکٹ حاصل کر سکے ہیں۔

یہی نہیں جامشورو سے ملک اسد سکندر قومی جبکہ ان کا بیٹا ملک سکندر صوبائی اسمبلی کی نشست پر امیدوار ہیں۔

ضلع عمر کوٹ میں نواب یوسف تالپور قومی اسمبلی، ان کا بیٹا تیمور تالپور صوبائی اسمبلی کی نشست پر امیدوار ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے درمیان انتخابی اتحاد کا معاہدہ جمع کرا دیا گیا۔

عمر کوٹ ہی سے سید سردار شاہ اور ان کے کزن امیر شاہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں جبکہ سردار شاہ کے ہم زلف ضیا عباس شاہ ٹنڈوالہ یار سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر امیدوار ہیں۔

ضلع ٹھٹھہ میں شیرازی خاندان کے دو بھائی ایاز شاہ قومی، چھوٹے بھائی ریاض حسین شاہ اور کزن شاہ حسین شاہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے ٹکٹس پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایک بار پھر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر دو ہندو امیدوار جنرل الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ان میں ڈاکٹر مہیش ملانی ضلع تھرپار کر سے قومی اسمبلی جبکہ ہری رام کشوری لال میرپور خاص سے صوبائی اسمبلی کی جنرل نشست پر الیکشن میں حصہ کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.