سینیٹ الیکشن قرارداد کے فوری ردعمل پر 100 انڈیکس 800 پوائنٹس گرا، لیکن کاروبار کا اختتام 124 پوائنٹس کمی سے 64 ہزار 514 پر کیا۔
کاروباری حجم ہفتے کی باقی چار دنوں کی اوسط سے 52 فیصد زائد 94 کروڑ شیئرز رہا۔ مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 12 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 373 ارب روپے ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے پہلے کاروباری سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 194 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا تھا۔
دوسرے سیشن کے آغاز پر سینیٹ کی الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد پر انڈیکس میں فوری 800 پوائنٹس کی گراوٹ رہی۔ البتہ کاروبار اختتام تک گراوٹ 124 پوائنٹس رہی۔
انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 64 ہزار 514 پرکیا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 319 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 94 کروڑ شیئرز کے سودے 19 ارب 35 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 12 ارب روپے اضافہ ہوا ہے، مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن کاروباری دن کے اختتام پر 9 ہزار 373 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.