جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سینیٹ میں الیکشن ملتوی ہونے کی قرارداد، سینیٹر بہرہ مند کو شوکاز جاری

سینیٹ میں الیکشن ملتوی ہونے کی قرارداد کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت نے سینیٹر بہرہ مند تنگی کے خلاف ایکشن لے لیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے سینیٹر بہرہ مند تنگی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

پی پی اعلامیہ کے مطابق شوکاز نوٹس اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر پارٹی سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے جاری کیا۔

سینیٹ سیکریٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور کو فوری کارروائی کرکے دو ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ سینیٹ نے 8 فروری 2024 کے انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد منظور کرلی، ایوان میں صرف 14 سینیٹرز موجود تھے، آزاد سینیٹر دلاور خان نے قرارداد پیش کی۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ اور نگراں حکومت کی جانب سے وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے قرارداد کی مخالفت کی، ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے قرارداد کی حمایت کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گردیپ سنگھ نے خاموشی اختیار کی۔

سینیٹ میں کورم پورا نہیں تھا، قرارداد پیش کرتے وقت صرف 14 سینیٹر موجود تھے، پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے نہ قرارداد کی مخالفت کی اور نہ کورم کی نشاندہی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.