جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

الیکشن التوا کیلئے سینیٹ کی قرارداد جمہوریت کیخلاف سازش ہے، سراج الحق

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن التوا کے حق میں سینیٹ کی قرارداد ملک و جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔ 

لاہور سے جاری اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ جمہوریت کی گاڑی پٹری سے اتر گئی تو اسے کون ٹریک پر چڑھائے گا۔

سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں بدامنی کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنا بدامنی پھیلانے والوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام شفاف اور بروقت الیکشن سے ہی آئے گا۔ شفاف الیکشن کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرنا عوام کا حق ہے۔ 

سراج الحق نے کہا کہ عوام کو کسی صورت اس بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ جماعت اسلامی 8 فروری کو پورے ملک میں صاف و شفاف انتخابات چاہتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.