جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

13 سالہ امریکی لڑکا مقبول ویڈیو گیم ٹیٹرس مکمل کرنے میں کامیاب

امریکا میں ایک کمسن لڑکا ویڈیو گیم بنانے والی مشہور کمپنی نینٹینڈو کا مقبول گیم ٹیٹرس جیتنے والا دنیا کا پہلا انسان بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہوما  سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ ولس گبسن نامی کمسن لڑکا دنیا کا پہلا انسان ہے جو نینٹینڈو کے مقبول ویڈیو گیم ٹیٹرس کے 157 لیول تک ناصرف پہنچ پایا بلکہ اسے جیت بھی لیا۔

مقبول ویڈیو گیم ٹیٹرس تقریباً 34 برس قبل 80 کی دہائی کے اختتام میں متعارف کروایا گیا، جسے اب سے پہلے کسی انسان نے مکمل کرکے کامیابی حاصل نہیں کی تھی۔ بیشتر افراد کا خیال تھا کہ اس گیم کی 29 یا 30 لیول ہی ہیں کیونکہ اس کے بعد گیم کی رفتار اس قدر بڑھ جاتی ہے کہ اسے جاری رکھنا ممکن نہیں ہوتا۔

بیشتر افراد نے گیم کے آخری لیول کا جائزہ لینے کے لیے اس سے قبل مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا ہے جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ گیم کا آخری لیول 157 ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دسمبر 2023 میں ولز گبسن گیم کے 155 ویں لیول تک پہنچا تھا مگر اس وقت وہ گیم کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔ مگر اگلی بار کوشش کرنے میں وہ ٹیٹرس گیم کو مکمل کرنے والا پہلا فرد بن گیا۔

ولز گبسن نے اپنے یوٹیوب چینل میں بتایا کہ ‘جب میں نے گیم کو کھیلنا شروع کیا تو کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں اسے مکمل کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گا’۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.