پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں مستقبل کے لیے بہترین کھلاڑی تیار ہوں۔
لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ سیکھنے سے کارکردگی میں بہتری آتی ہے، انڈر 19 ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے جارہی ہے۔
محمد یوسف نے کہا کہ سابق کرکٹرز کو نئے کھلاڑیوں کی تربیت کرنی چاہیے، انڈر 19 کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے۔
ہیڈ کوچ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ سخت سردی کے باوجود کھلاڑیوں نے اچھی پریکٹس کی، انڈر19 ٹیم نے ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیمی فائنل میں لڑکوں نے غلطیاں کیں اور میچ ہارے، کوشش ہے کھلاڑی اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور بہتری کی طرف جائیں۔
Comments are closed.