جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عوام کی پریشانیاں ختم کرنے کی جامع منصوبہ بندی کرلی، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی پریشانیوں کے خاتمے کی جامع منصوبہ بندی کرلی ہے۔

لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ چار سال میں ہوئی تاریخی تباہی ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عوام کو انتخابات میں وعدے توڑنے اور نبھانے والوں میں فرق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ میں نے کسی اور حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروا رکھے، اس لیے میں اپنے اسی حلقے سے ہی الیکشن لڑوں گا۔

 صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے پارٹی رہنماﺅں نے ملاقات کی، جن میں عبدالرحمان کانجو، رانا منور غوث، امانت شادی خیل اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی شامل تھی۔

 ملاقات میں  ملک کی مجموعی صورتحال اور انتخابی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، پارٹی رہنماﺅں نے اپنے حلقوں میں جاری انتخابی سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے ہدایت کی کہ حلقوں میں عوام کو مسلم لیگ (ن) کے معاشی ایجنڈے سے آگاہ کریں صرف ن لیگ ہی مسائل حل اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے، معاشی اور عوامی مسائل کے حل کی سنجیدہ منصوبہ بندی صرف ہمارے پاس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.