جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایپکس کمیٹی کا اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عزم

ایپکس کمیٹی نے اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عزم کرلیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معاشی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس  ہوا، جس میں آرمی چیف، نگراں وفاقی وزراء، نگراں صوبائی وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق ایپکس کمیٹی نے  ایس آئی ایف سی کے تحت مختلف شعبوں میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا،  کمیٹی نے سعودی عرب اور قطر سے دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدے کو سراہا، یو اے ای اور کویت کے ساتھ ایم او یوز اور فریم ورک معاہدوں پر دستخط کو بھی سراہا۔

اعلامیہ کے مطابق ایپکس کمیٹی نے دوست ممالک کے ساتھ معاشی روابط میں اضافے کو بھی سراہا، کمیٹی نے ایم او یوز کو تیز رفتاری سے معاشی حقیقت میں تبدیل کرنے کی ہدایات کیں۔

کمیٹی کی جانب سے سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے دور دراز علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی ترقی تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا، نجکاری پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور اہداف کی تکمیل کی رفتار برقرار رکھنے کی ہدایت  کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.