سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دی ہے۔
سرکاری سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ عمرہ زائرین خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے مہمان ہوں گے اور انہیں وزارت اسلامی أمور، دعوت و ارشاد کے تحت مدعو کیا جائے گا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہمانوں میں وہ شخصیات شامل ہوں گی جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کی نمایاں خدمت کے علاوہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام کیے ہوں گے۔
Comments are closed.