جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی اسرائیلی امداد کی شدید مخالفت

امریکی سینیٹر اور سابق صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے اسرائیلی امداد کی شدید مخالفت کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بے پناہ طاقت کا استعمال اور غیرقانونی حملے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت ہو گیا، امریکی ٹیکس دہندگان معصوم لوگوں پر حملوں میں حصہ دار نہیں بنیں گے۔

سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ کانگریس اسرائیل کے لیے 10 ارب ڈالرز امداد کی مزاحمت کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.