مسلم لیگ (ن) منشور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پارٹی کے انتخابی منشور کی تیاری آخری مرحلے میں ہے۔
ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پارٹی ویب پورٹل کو زبردست عوامی پذیرائی ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے انتخابی منشور کی تیاری آخری مرحلے میں ہے، ملک کے اندر اور بیرون پاکستان سے بڑی ٹھوس تجاویز مل رہی ہیں۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ بعض دیگر جماعتوں کی طرح جذباتی یا خیالی نکات کا ذکر کرکے انہیں اپنے منشور کا نام نہیں دیا۔
Comments are closed.