جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی چوہدری شجاعت سے لاہور میں ملاقات

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ق لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ملاقات کی ہے۔

انوارالحق کاکڑ اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی موجود تھے۔

نگراں وزیرعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے نظام عدل پر بڑے سنگین سوالات ہیں۔

دوران ملاقات ملک کی سیاسی صورت حال اور عام انتخابات پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ چوہدری شجاعت پاکستان کے معتبر سیاستدان ہیں ان کی خیریت دریافت کرنے آئے تھے۔

انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت نے ہمیشہ رواداری اور مفاہمت کی سیاست کی۔

نگران وزیر اعظم نے پنجاب میں خدمت اور کارکردگی کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر محسن نقوی کی تعریف بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.