جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

15ہزار خواجہ سرا ووٹر لسٹ میں نہیں، شہزادی رائے

جینڈر انٹرایکٹیو الائنس کی رہنما شہزادی رائے نے کہا ہے کہ 15 ہزار خواجہ سرا ووٹر لسٹ میں نہیں ہیں۔

کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں شہزادی رائے نے کہا کہ خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈز بننے کا عمل ختم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں بھی خواجہ سراؤں کی نمائندگی نظرانداز کر کے ووٹ کے حق سے محروم کردیا گیا ہے۔

جینڈر انٹرایکٹیو الائنس کی رہنما نے مزید کہا کہ خواجہ سراؤں کا ایک فرد بھی ووٹنگ لسٹ میں موجود نہیں۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کو دیوار سے نہ لگایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.