جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی آئی بتا دے کہ کس ایجنڈے کے تحت ہم سے اتحاد کرے گی، امیر حیدر ہوتی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بتا دے کہ کس ایجنڈے کے تحت ہم سے اتحاد کرے گی، 9 مئی والے ایجنڈے کی حمایت نہیں کر سکتے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ جمہوریت کی بات ہو تو پی ٹی آئی سے اتحاد پر اے این پی مشورہ کر سکتی ہے، 13 جنوری تک انتخابات میں سیاسی جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور مرکز میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حکومت نہیں بنے گی، کے پی اور وفاق میں مخلوط حکومتیں بنیں گی۔

پی ٹی آئی کے ترجمان معظم بٹ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کو ہمارے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔

 امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو کامیاب بنانے کے لیے بہت سارے لوگوں کو ناکام بنایا گیا تھا، 2013ء اور 2018ء انتخابات میں ہمیں تو کوئی فیلڈ فراہم ہی نہیں کی گئی تھی۔

اے این پی کے رہنما نے کہا کہ 2013ء اور 2018ء انتخابات میں ساری مہربانیاں پی ٹی آئی پر تھیں، مجرم اور سزا یافتہ لوگوں کو الیکشن کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جتنی غیر یقینی کی صورت حال اس انتخابات سے پہلے بنی، اس سے قبل کبھی نہیں تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.