جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سزا یافتہ افراد کے الیکشن لڑنے کے معاملے پر نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

سزا یافتہ افراد کے الیکشن لڑنے کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ  میں سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی۔

قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ الیکشن لڑنے کے لیے نیب کے سزا یافتہ کی 10 سال نااہلی کی مدت بحال کریں، نیب کے سزا یافتہ افراد الیکشن لڑنے کے لیے ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں۔

 نیب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ جون میں سنگل بینچ نے نیب نااہلی کی مدت 10 کی بجائے 5 سال کر دی، سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.