جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

مانسہرہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردی گئی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی عہدیدار شاہد رفیق نے اپیل جمع  کروائی۔

اپیل کنندہ کی جانب سے کہا گیا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تا حیات نااہل قرار دیا ہے، وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔

الیکشن ٹریبونل میں جمع کروائی گئی اپیل میں کہا گیا کہ نواز شریف ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے پاس خود حاضر نہیں ہوئے، ان کے کاغذات مسترد کیے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.