جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

صنم جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

لاہور کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے صنم جاوید کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔

پولیس نے عدالت سے جسمانی ریمانڈ فراہم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ صنم جاوید سے تفتیش کرنی ہے۔ 

صنم جاوید کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

واضح رہے کہ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے صنم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.