بھارت میں ایک کرکٹر میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع خارگون میں کھیلے جانیوالے میچ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جس میں ایک 22 سالہ کرکٹر کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا، جو راستے ہی میں دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شام کو ہونے والے ایک میچ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے اندال سنگھ جادھو بنجارا کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی تھی۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اندال سنگھ بنجارا کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھلاڑی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا۔
Comments are closed.