جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ویلفیئر فنڈز کی مد میں سندھ ریونیو بورڈ نے 7 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کی

ویلفیئر فنڈز کی مد میں سندھ ریونیو بورڈ نے 7.562 ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔ اس سال ریونیو بورڈ کی ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد میں وصولیاں گذشتہ سال سے 35 فیصد زیادہ ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کی سربراہی میں سندھ ریونیو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) واصف میمن نے ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ورکرز پارٹی سپیشن فنڈ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

واصف میمن نے بتایا کہ ایس آر بی نے وکرز ویلفیئر اور پارٹیسیپیشن فنڈز 5200 صنعت کاروں کو جاری کیے۔

ویلفیئر فنڈز کی مد میں سندھ ریونیو بورڈ نے 7.562 ارب روپے کی ریکوری کی۔ اس سال ریونیو بورڈ کی ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد میں وصولیاں گذشتہ سال سے 35 فیصد زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال ایس آر بی نے 5.4 ارب روپے کی وصولی کی تھی، گذشتہ سال سندھ ریونیو بورڈ نے 296 صنعتی اداروں سے وصولیاں کیں، جبکہ اس سال 527 صنعتی اداروں سے وصولیاں کی ہیں جو 58 فیصد کی اضافی شرح کو ظاہر کرتی ہے۔

ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد میں ایس آر بی نے 40 ارب روپے کی وصولی کے لیے 267 شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔ 40 ارب کی وصولی کے خلاف صنعتی اداروں نے سندھ ہائی کورٹ کے ناظر کے پاس 6.1 ارب روپے جمع کروائے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈووکیٹ جنرل کو مختلف مد میں جمع کیے گئے 31 ارب روپے کی وصولی کے لیے ہدایت جاری کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر مختلف اداروں کو27 ارب روپے کی وصولی کے لیے 303 شارٹ پیمنٹ نوٹس بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.