جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایل ٹی او لاہور نے دسمبر 2023 کا ریونیو ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا، ایف بی آر

ایف بی آر حکام کے مطابق ایل ٹی او لاہور نے دسمبر 2023 کے مہینے کے ریونیو کا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا۔ 145 ارب روپے کا مقرر کردہ ہدف عبور کرتے ہوئے 148.4 ارب روپے حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ 

ایف بی آر حکام کے مطابق چیف کمشنر محمود جعفری کی قیادت میں ایل ٹی او لاہور نے سب سے زیادہ ریونیوحاصل کیا۔ ایل ٹی او لاہور پورے پاکستان میں ریونیو کی وصولی کے لحاظ سے دوسری بڑی فیلڈ فارمیشن ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے20 لاکھ تک نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانےاور نان فائلرز کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ایل ٹی او لاہور نے اپنے ٹیکس دہندگان کو 4.3 بلین روپے کے ریفنڈ بھی جاری کیے۔

ایف بی آر کے مطابق ایل ٹی او لاہور نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 678 ارب روپے اکٹھے کیے جو گزشتہ سال سے 35 فیصد زیادہ ہیں۔ 

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ اور ممبر آپریشنز ان لینڈ ریونیو میر بادشاہ خان وزیر نے سید محمود حسین جعفری اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.