جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

این اے 52 سے راجہ پرویز اشرف کے کاغذاتِ نامزدگی منظور

راولپنڈی کے حلقے این اے 52 سے سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ جاوید اخلاص کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور ہو گئے۔

این اے52 سے کل 23 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔

قصور کے حلقے این اے 132 سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے۔

واضح رہے کہ انتخابی امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں پر اپیلیں آج سے دائر ہو سکیں گی۔

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع ہونے، منظور یا مسترد ہونے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔

ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں پر اپیلوں کا عمل آج سے 3 جنوری تک جاری رہے گا۔ 

امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے اور عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.