پنجاب بھر میں نیو ایئر نائٹ پر سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ شہری ون ویلنگ، اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی 15 پر اطلاع کریں، نیو ایئر نائٹ پر فیملیز، خواتین اور بچوں کی جان و مال کے تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے۔
ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے گی، نیو ایئر نائٹ پر گرجا گھروں اور پارکوں میں پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی۔
ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ 7 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار فیلڈ میں ہوں گے، ساؤنڈ سسٹم اور خواتین کو ہراساں کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹیں گے۔
علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ ون ویلروں، بغیر سائیلنسر گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف ناکے لگائےجائیں گے۔
Comments are closed.