جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید

وسطی غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہوئے اسرائیلی حملوں میں 64 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ میں گھروں پر اسرائیلی بم باری سے 186 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہداء کی مجموعی تعداد 21 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد مکانات ناقابلِ رہائش ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کئی ماہ تک جاری رہے گی۔

دوسری جانب لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللّٰہ کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، اسرائیلی طیاروں نے لبنان کے علاقوں بنت جبیل، مروحین اور کفرکیلا پر حملے کیے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈرونز نے یارون کے علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جبکہ توپ خانوں سے دیگر لبنانی سرحدی علاقوں کے آس پاس بھی گولہ باری کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں اسرائیلی حملے میں حزب اللّٰہ کے 5 اور شام میں 3 افراد شہید ہوئے جبکہ حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر 4 حملوں کی ذمے داری قبول کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.