جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

این اے 149 ملتان: عامر ڈوگر، جاوید ہاشمی کے کاغذات نامزدگی منظور

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 149 ملتان سے تحریک انصاف اور ن لیگی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

ریٹرننگ آفیسر (آر او) این اے 149 نے پی ٹی آئی کے ملک عامر ڈوگر اور ن لیگ کے رہنما جاوید ہاشمی کے کاغذات نامزدگی منظور کیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی این اے 151 ملتان سے مسترد کردیے گئے۔

پی ٹی آئی کے عاطف خان کے این اے 22 اور پی کے 59 پر کاغذات مسترد کردیے گئے۔ اسی حلقے سے پی ٹی آئی رہنما عبدالسلام آفریدی کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

مردان کے صوبائی حلقے پی کے 60 سے پی ٹی آئی کے افتخار مشوانی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.