حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی، انسانی حقوق کی کارکن و وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر وکیل عبدالہادی کے نکاح اور ولیمہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے مطابق انسانی حقوق کی کارکنان وکیل ایمان مزاری اور وکیل عبدالہادی کے استقبالیہ کی مختصر تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
نکاح کی طرح ولیمہ کی تقریب میں بھی دلہنیا نے ہلکے رنگ کا انتخاب کیا۔ انہوں نے سفید و ہلکے سُنہری رنگ کے امتزاج میں لہنگا چولی اور ہلکے پھلکے زیورات زیب تن کیے۔
ولیمہ و رخصتی کی تقریب میں دولہا میاں روایتی انداز میں سیاہ رنگ کے سوٹ بوٹ جبکہ گلابی ٹائی میں نظر آئے۔
اس کے علاوہ بیٹی کی رخصتی پر سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری گہرے نیلے رنگ کے جوڑے میں ملبوس تھیں۔
ان کی رخصتی کی مختصر تقریب میں چند قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
واضح رہے اس سے قبل ان کے نکاح کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی تھی۔
Comments are closed.