جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مریم نواز کے لاہور اور سرگودھا کے تمام حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی منظور

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے لاہور اور سرگودھا کے تمام حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق مریم نواز نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 119 اور این اے 120 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔

مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں پی پی 159، پی پی 160 اور پی پی 165 سے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے سرگودھا کے ایک حلقے پی پی 80 سے بھی کاغذات جمع کروائے تھے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات شیڈول ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.