جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ن لیگ سے تعلقات سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے بالاتر ہیں، کوئی ڈیڈلاک نہیں، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ ہماری ن لیگ سے ریلیشن شپ اور انڈر اسٹینڈنگ سیٹ ایڈجسمنٹ سے بالا تر ہے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے 16 ماہ حکومت کے ساتھ گزارے اسی روایت کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا اصلاحات اور آئینی ترمیم کا ہے اس کیلئے ہمیں پنجاب کی بڑی جماعت چاہیے۔ ہمیں پنجاب کی بڑی جماعت کی ضرورت ہے اور وہ پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی نہیں۔

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے این اے 242 سےالیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ دو سے تین دن میں معاملات واضح ہوں گے، ن لیگ اور ایم کیو ایم کی ابھی بات چیت جاری ہے حتمی فیصلے نہیں ہوئے۔ 

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈیڈلاک کہیں نہیں، ن لیگ سے بات چیت چل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جذبہ خیرسگالی کےلیے شہباز شریف ایم کیو ایم کے مرکز آئے۔ 

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ابھی این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ کراچی میں 2018 میں بھی پی ٹی آئی کی پوزیشن نہیں تھی جب 14 سیٹیں انہیں دی گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.