جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سندھ میں رواں سال مختلف بیماریوں سے اموات کے اعداد و شماری جاری

سندھ میں رواں سال ملیریا کے 5 لاکھ 59 ہزار 515، ڈینگی کے 2 ہزار 852، نیگلیریا کے 12 اور کانگو وائرس کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ میں مختلف بیماریوں سے اموات کے اعداد و شماری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

پنجاب بھر میں گز شتہ روز تک 11 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ملیریا کے 5 لاکھ 59 ہزار 515 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 2 افراد کی اموات ریکارڈ ہوئیں۔

2023 میں ڈینگی کے 2 ہزار 852 کیسز میں کسی بھی مریض کی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ نیگلیریا کے صوبے میں 12 کیسز میں سے 11 اموات رپورٹ ہوئیں، جبکہ ایک شخص صحتیات ہوا۔

کراچی میں جان بچانے والی ادویات کی قلت ہو گئی۔

2023 میں کانگو وائرس کے 5 مریضوں میں سے 2 کی ہلاکت ہوئی، جبکہ 2022 میں ملیریا کے 4 لاکھ17 ہزار 213 کیسز میں 24 اموات ہوئیں تھیں۔

2022 میں ہی ڈینگی کے 23 ہزار 274 کیسز میں 64 اموات ریکارڈ ہوئیں تھیں۔ 2022 میں نیگلیریا سے7 اموات ریکارڈ ہوئیں اور سی سی ایچ ایف کانگو وائرس سے 2022 میں 8 کیسز میں سے7 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.